مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو نتال کے علاقے پیٹرمیریز برگ میں ایک تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر ہائی وے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ منی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، لائسنس کے مطابق بس میں 16 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے۔
جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1874712
آپ کا تبصرہ